حیدرآباد۔ 21جولائی(اعتماد نیوز) آج عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند
کیجوال نے دہلی کے لفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی۔ انہوں نے دہلی کی
تازہ ترین سیاسی صورت حال کے پس منظر میں جلد از جلد
انتخابات کے انعقاد کی
درخواست کی۔ چند دن سے دہلی بی جے پی کمیٹی کی جانب سے حکومت کی تشکیل پر
پہل کی خبروں کے پیش نظر کیجروال کی ملاقات دلچسپی سے خالی نہیں ہے۔
کیجروال کے ساتھ انکی پارٹی کے ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔